Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں وقوف کا آغاز، عازمین دعا میں مصروف

عرفات: میدان عرفات میں لاکھوں عازمین نے وقوف کا آغاز کردیا۔ سورج غروب ہونے سے پہلے دعا ومناجات میں مصروف ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میدان عرفات میں 23لاکھ سے زیادہ عازمین حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کا آغاز کردیا جس کے دوران سورج غروب ہونے تک دعا ومناجات میں مصروف ہوں گے۔ سورج غروب ہوتے ہی عازمین مزدلفہ کا رخ کریں گے جہاں پہنچ کر مغرب اور عشائ کی نماز جمع تاخیر ادا کریں گے اور رات گزاریں گے۔
 

شیئر: