Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ

کیمبرج .... اب یہ پوری دنیا جان چکی ہے کہ مٹاپا بہت ہی خراب چیز ہے۔ یہ درجنوں بیماریوں کو جنم دیتی ہے اور وہ بیماریاں انسان کیلئے عذاب بن جاتی ہیں اور پھر انکی موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ اب مٹاپے کے مضر اثرات کے حوالے سے جاری ہونے والی نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مٹاپا جسمانی صحت کے علاوہ دماغی قوت اور صلاحیت کو بھی ختم کردیتا ہے۔ تازہ ترین تحقیقی رپورٹ جرمنی سے جاری ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی بھی اس قسم کی رپورٹ جاری کرچکی ہے۔ جرمنی کے میک پلینک انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ موٹے اور ضرورت سے زیادہ وزن کے حامل افراد ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ یعنی مٹاپا دماغ اور ذہنی صلاحیت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ جرمن ماہرین کا کہناہے کہ مٹاپے سے نجات کی سب سے بہتر صورت یہ ہے کہ انسان چلنے پھرنے اور دیگر تمام کام کرنے میں اپنی رفتار کو تھوڑا بڑھا دے۔ یہ رپورٹ 2637بالغ افراد کے برین اسکینز کے تجزیے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔
 

شیئر: