Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صابن دانی ایکبار پھر سڑکوں پر

جنیوا .... سوئٹزرلینڈ کے 2بھائیوں نے 1960کے عشرے میں چلنے والی 2نشستوں والی کار کو اب نئی شکل دیدی ہے۔ پاکستان میں اس قسم کی کاروں کو عام طور پر ”صابن دانی“ کہا جاتاتھا اور اب وہی صابن دانی بجلی سے چلائی جارہی ہے۔ یہ کارنامہ جب سڑکوں پر لایا گیا تو لوگ حیران ر ہ گئے۔ 56سال قبل یہ کار پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں سڑکوں پر دوڑتی نظرآتی تھی۔ اسے بی ایم ڈبلیو والے بناتے تھے لیکن بعد میں اسکی پیداوار بند کردی گئی۔ اب 2نشتوں والی اس کار کو 2بھائیوں اولیور اور مارلن نے تیار کیا ہے۔ جب یہ سڑکوں پر لائی گئی تو لوگوں نے ان دونوں بھائیوں کا پتہ لگا کر اپنے لئے بھی کار تیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اب تک انہیں 7200 سے زیادہ آرڈر مل چکے ہیں۔ یہ کار سنگل سیلنڈر والی تھی اور اس میں پیٹرول کا انجن ہوا کرتا تھا لیکن اب بجلی سے چلا کرتی ہے اور 20ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہے۔ اس میں دروازے نہیں بلکہ سامنے سے کھلا کرتی ہے۔ دونوں بھائیوں کا کہناہے کہ وہ مزید کاریں دسمبر میں سامنے لائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ کار چین میں بنی ہوئی کار کی طرز پر تیار کی گئی ہے۔ 
 

شیئر: