Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ،عمران خان

اسلام آباد... وزیرا عظم عمران خان نے کابل میں صدراتی محل پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ سوچ کو شکست دینے کیلئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ اس بزدلانہ سوچ کو شکست دینے کیلئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھی افغان صدراتی محل پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات خصوصاً عید جیسے خوشی کے موقع پر قابل مذمت ہے۔ پاکستان اس دکھ کی گھڑی کے موقع پر افغان حکومت اور عوام کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔ واضح رہے کہ کابل میں دہشت گروں نے افغان صدر کی موجودگی میں عید کے اجتماع کے دوران صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔ علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے ڈو مور کا پھر امریکی مطالبہ

شیئر: