Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سرگرمیوں کے باعث روس کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

واشنگٹن ۔۔۔ امریکا نے خطرناک سائبر سرگرمیوں کی وجہ سے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس نئے اقدام کی وجہ بھی خطرناک سائبر سرگرمیوں کے تدارک کا امریکی پروگرام بنا۔ نئی پابندیاں 2 روسی شہریوں کے علاوہ 1 روسی اور ایک سلوواک ادارے پر لگائی گئی ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ جن 2 اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، وہ دونوں روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں قائم ہیں۔ جن 2 روسی شہریوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان کا تعلق1 ایسے روسی ادارے سے ہے، جس پر امریکا پہلے ہی پابندی لگا چکا ہے۔

شیئر: