Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی جیل میں عید ،اہل خانہ کی ملاقات

راولپنڈی ...مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اہل خانہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ۔ نوازشریف کی والدہ ، حمزہ شہباز،سلیمان شہباز، خاندان کے دیگر افراد اور اسٹاف کے لوگ موجود تھے۔شریف خاندان نے عید پر نوازشریف اور مریم نواز سے جیل میں ملاقات کی درخواست کی تھی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب حکومت کو ملاقات کی درخواست سے متعلق خط لکھا تھا۔ اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کےلئے جمعرات کا دن مخصوص ہے۔عید کی چھٹی کے باوجود ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی۔
مزید پڑھیں:حکومت چلانا آسان کام نہیں ،گیلانی

شیئر: