Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کرام غیر معیاری اشیائے خورونوش سے اجتناب برتیں ، وزارت صحت

منیٰ..... وزارت صحت نے حجاج کرام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حفظان صحت کا خیال رکھیں اور خوانچہ فروشوںسے غیر معیاری اشیائے خورونوش لے کر نہ کھائیں ۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں مقیم حجاج کرام چند امور کا خاص طور پر خیال رکھیں تاکہ دوران قیام انکی طبیعت خراب نہ ہواور وہ بہتر صحت کے ساتھ آرام سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عباد ت میں گزاریں ۔ وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کرام ٹھیلوں اور خوانچوں پر فروخت کی جانے والی غیر معیاری اشیائے خورونوش سے اجتنات برتیں ۔ کھلی ہوئی غذا استعمال نہ کریں ۔ سربند ڈبوں میں موجود خوراک خریدنے سے قبل اس امر کی یقین دہانی کرلیں کہ انکی میعاد ختم تو نہیں ہوئی ۔ کھانا کھانے اور بنانے سے قبل ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیا ل رکھیں ۔ ہاتھوں کو صابن سے دھو کر جراثیم کش محلول کا استعمال لازمی کریں تاکہ کسی قسم کی بیمار ی میں مبتلا نہ ہوں ۔ غیر معیاری طریقے سے بنائی جانے والی خوراک سے ہر طرح سے اجتناب برتیں کیونکہ اس سے زہر خورانی میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

شیئر: