Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں نے بلٹ ٹرین کی پیشکش کردی،شیخ رشید

اسلام آباد ... وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ریلوے کا 40 ارب کا خسارہ ختم کرنا ہے۔ریلوے کے تمام ریسٹ ہاوسز کو پرائیویٹ سیکٹر کے لئے کھول دیں گے۔اگلے ہفتے لاہور ہیڈ کوارٹر میں 2 نئی ٹرینوں کا اعلان کریں گے۔وہ جمعرات راولپنڈی ریلو ے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ سواری کی کمی نہیں، فریٹ کی جانب توجہ دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے آدھا نیب زدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا ایجنڈا پشاور تا لاہور ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنا ہے۔بسال جھنگ میانوالی میں روڈ نہیں لیکن وہاں بھی ریلوے لے کر جاونگا۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں ریلوے ٹھیک ہوگی۔کسی کو نہیں ہٹائیں گے پہلے موقع دیں گے۔نیب کی حمایت کریں گے۔ نیب زدہ لوگوں کو نیب کے حوالے کریں گے۔ہمارے دور میں سنگل ٹینڈر نہیں ہو گا۔سب ہمارا احتساب کریں۔ وزیرریلوے نے کہا کہ 8 اسٹیشنز پر ریل پلازا بنایا جائے گا۔ ریلوے لائن کرائے پر دینے کے لئے تیار ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں نے بلٹ ٹرین کی پیشکش بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ریلوے انتظامیہ میرے آنے سے قبل مال بردار ریل گاڑیوں سے متعلق معاملات درست کرلے۔ کارکردگی کی بنیاد پر آسائش ملے گی اگر 12 مال بردار گاڑیاں روانہ کرکے کاغذات میں 7 ظاہر کی گئیں تو متعلقہ افسران کو فارغ کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

شیئر: