Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : 2دنوں میں 27 ہزار جانوروں کی قربانی

جدہ ..... عید الاضحی کے پہلے 2دنوں میں بلدیہ کے زیر انتظام قائم مذبح خانوں میں 27ہزار 319 جانور ذبح کئے گئے۔ سبق نیوزکے مطابق جدہ میں بلدیہ کے 3 مستقل جبکہ ایک گشتی مذبح خانہ ہے ۔ مرکزی مذبح خانے میں 11ہزار 929 ، خمرہ کے مذبح خانے میں 9 ہزار 60 ، السبیل کے مذبح خانے میں 5ہزار 40 جبکہ گشتی مذبح خانہ جو الحمدانیہ میں قائم کیا گیا تھا وہاں 850جانوروں کی قربانی کی گئی ۔ عید القربان کے پہلے روز 26 ہزار 879 چھوٹے جانور جبکہ 380 گائے اور 60 اونٹوں کی قربانی کی گئی ۔
 

شیئر: