Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو حجاج بھیجنے کی دعوت دی تھی،خالد الفیصل

منیٰ.... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے دیگر اسلامی ممالک کی طرح قطر کو بھی اپنے حجاج بھیجنے کی دعوت دی تھی۔ سعودی عرب نے کبھی کسی مسلمان کو بیت اللہ آنے سے نہیں روکا۔ سعودی حکومت اس بات کے لئے تیار ہے کہ اگر قطری انتظامیہ اجازت دے تو ہم اپنے طیارے روانہ کرکے قطری حاجیوں کو ارض مقدس لے آئیں گے۔ افسوس کہ قطر اپنے حجاج کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے سے روک رہا ہے۔ اسکے باوجود گزشتہ سال کی طرح امسال بھی چند قطری حجاج ارض مقدس پہنچے اور انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کی گئیں جو دیگر ممالک کے حجاج کو فراہم تھیں۔
 

شیئر: