Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برمنگھم کی جیل قیدیوں کے باعث بدنام

برمنگھم ..... برمنگھم جیل اپنی لاقانونیت کی وجہ سے بدنام ہے۔ دسمبر 2016ءمیں وہاں قیدیوں نے ہنگامہ مچایا تھا۔ اسکے بعد سے یہ جیل مزید بدنام ہوئی۔ قیدی پورے 15گھنٹے تک بغاوت پر اترے رہے۔ انہوں نے گارڈز پر حملے کئے اور پھر ان کے پاس سے ایسی سرنجیں برآمد ہوئیں جو آلودہ تھیں۔ان ہنگاموں کے نتیجے میں 6ملین پونڈ کا نقصان ہوا تھا۔ قیدیوں نے 4بیرکوں پر قبضہ کرلیا اور وہاں سے 500قیدیوں کو رہا کرالیا تھا۔اب بھی یہ جیل قیدیوں کی وجہ سے کوئی نیک نام نہیں۔ وہاں کے قیدی کہتے ہیں کہ ہم تو یہاں روزانہ ہی تقریبات مناتے ہیں۔ ہمارے پاس غیر قانونی طور پر موبائل فون اور سوشل میڈیا تک ہیں جن پر لائیو نشریات چلتی رہتی ہیں۔ ایک قیدی نے بتایا کہ انہیں ہر قسم کی آزادی حاصل ہے۔ جیل میں کوئی نظم و ضبط نہیں کیونکہ ان قیدیوں کا حساب کتاب بھی نہیں لیاجاتا۔
 

شیئر: