Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔۔۔امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور فیڈرل ریزرو کے سربراہ کی جانب سے مالیاتی پالیسی بیان کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.8 فیصد بڑھ کر 1206.14 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 19.30 ڈالر (1.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 1213.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 1 فیصد بڑھ کر 1196.39 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4  فیصد اضافے کے ساتھ 1199.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1188.96 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1195  ڈالر فی اونس طے پائے۔

شیئر: