Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام کی کشادگی کو محدود کردیا گیا، العیسیٰ

مکہ مکرمہ...رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ بعض لوگوںنے نادانی اور دیگر نے شدت پسندی سے متاثر ہوکر اسلام میں موجود کشادگی کو مقید کردیا۔ العیسیٰ نے توجہ دلائی کہ کشادگی اسلام کا غیر متزلزل اصول ہے۔ بعض لوگوں نے احتیاط پسندی کے چکر میں حلال کو حرام بناڈالا ہے۔ وہ منیٰ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں 76ممالک کے 500عالم اور دانشور شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاءنے اس امر پر زوردیا کہ اسلامی تشخص کے غیر متزلزل اصولوں کی حفاظت بے شک ضروری ہے تاہم زمان و مکان کے تحت رونما ہونے والی تبدیلیوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ مسلم معاشروں کے مسائل حل کرنا ہونگے۔ اسلام کی بنیادوں سے مکمل وابستگی کے ساتھ عصر حاضر کے جدید چیلنجوں سے اسلامی بنیادوں پر نمٹنا ہوگا۔ ہمیں مذہبی وعظ اور مذہبی دعوت کے طور طریقے تبدیل کرناہونگے۔ انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔
 

شیئر: