Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارم حبیب کشمیر کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ بن گئیں

سری نگر۔۔۔۔سرینگر کے پرانے شہر ڈاؤن ٹاؤن کی رہنے والی ارم حبیب وادی کشمیر کی لڑکیوں کیلئے ایک مثالی نمونہ بن گئی۔ارم حبیب شہر کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ بننے والی ہیں۔ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ارم کو ملک کی 2بڑی ایئر لائنز انڈیگو اور گوایئر نے ملازمت کی پیشکش کردی۔شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے فاریسٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے باوجود ارم اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کیلئے ڈیڑھ سال تک پی ایچ ڈی کرنے کے بعد پڑھائی ادھوری چھوڑ کر امریکہ چلی گئی جہاں میامی سے فلائنگ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد 2016ء میں کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے ہندوستان لوٹ آئی۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ارم ہمیشہ اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے کوشاں رہی۔ اسے 260گھنٹوں کی پرواز کاتجربہ ہےجس کی بنیاد پرامریکہ اور کینیڈا سے کمرشل لائسنس مل گیا۔ارم نے بحرین اور دبئی سے سائبربس320کی بھی ٹریننگ حاصل کررکھی ہے۔ ارم اب جلدکمرشل پائلٹ بن کر اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کامیاب ہوجائیگی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم مودی کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف،5 گرفتار

شیئر: