Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ میں روبوٹ سلاٹر ہاﺅس قائم کرنے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ ..... آئندہ برس منیٰ میں 50لاکھ جانوروں کی قربانی کیلئے روبوٹ سے چلنے والے سلاٹر ہاﺅس قائم ہونگے۔ اسلامی ترقیاتی بینک آئی ڈی بی کے سربراہ کے مشیر ولید عبدالعزیز فقیہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایوان شاہی نے منیٰ میں آئی ڈی بی کے سلاٹر ہاﺅس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور روبوٹ ٹیکنالوجی سے کام کرنے والا سلاٹر ہاﺅس قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ آئندہ حج موسم میں 45سے 50لاکھ تک جانوروں کی قربانی کی جاسکے گی۔
 

شیئر: