Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناخن سجائیں تکنیک کے ساتھ ‎

اگر کسی تقریب میں شرکت سے قبل جلدی میں ناخنوں پر نیل پالش لگانے پڑے تو اسے  خشک کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے ۔ یوٹیوب بلاگر مائیکل فین کے مطابق ناخنوں پر نیل پالش کو جلد خشک کرنے کے لیے سیلونز میں تو ایسی مصنوعات موجود ہوتی ہیں جو بہت جلد نیل پالش کو خشک کرنے میں مدد دیتی ہیں تاہم اگر آپ کے پاس  ایسی  کوئی چیز نہیں تو نیل پالش لگانے کے فوراً بعد انگلیوں کو برف سے یخ ٹھنڈے پانی میں ڈبو لیں ۔ اس سے نیل پالش فورا خشک ہو جائے گی ۔ 
ایک اور مشکل نیل پالش لگاتے وقت ناخنوں کے کناروں کا بچاؤ ہے ۔ مختلف انداز سے خوبصورت نیل پینٹ کرتے اور ڈیزائنز بناتے وقت جو اہم مسئلہ سامنے آتا ہے وہ ناخنوں کے کناروں پر نیل پالش کا پھیل جانا ہے ۔ میک اپ آرٹسٹ ٹرین ملٹیک مشورہ دیتے ہیں کہ زیتون کا تیل لگا لیجیے یوں ادھر ادھر بکھری نیل پالش آسانی سے اتر جائے گی ۔
 

شیئر: