Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیگوار کی سیلف ڈرائیو کاروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت

لندن .... لینڈ روور کمپنی  کی تیار کردہ جیگوار گاڑیاں اپنے خوبصورت ڈیزائن اور نسبتاً زیادہ رفتار کی وجہ سے بہت مقبول اور مہنگی سمجھی جاتی رہی ہیں تاہم اب کمپنی نے ایسی جیگوار لینڈ روور گاڑیوں کو تیار کرکے سڑکوں پر انکا تجربہ کرنابھی شروع کردیا ہے جو نہ صرف سیلف ڈرائیو کاروں جیسی ہیں بلکہ  ان میں ایسے حساس آلات بھی لگے ہیں جن کی مدد سے یہ گاڑیاں زیبرا کراسنگ وغیرہ پر کھڑے راہگیروںکو دیکھ کر از خود رک جاتی ہیں۔ اتنے احتیاطی اقدامات کے باوجود کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی ان گاڑیوں کو تجرباتی مراحل سے گزاراجارہا ہے اسلئے راہگیروں کو بالخصوص ایسی گاڑیوں سے ہوشیار رہنا چاہئے اور راستہ طے کرتے وقت دیکھ لینا چاہئے کہ کوئی جیگوار کار انکی جانب تو نہیں آرہی ۔ ماہرین کا کہناہے کہ سڑک پار کرنا اسو قت خاص طور پر ایک اعصاب شکن کام ہوجاتا ہے جب آپ کو پتہ چل جائے کہ سامنے نظرآنے والی گاڑی میں کوئی ڈرائیور نہیں۔ یہ صورتحال انسان کو طرح طرح کے خدشات اور امکانی خطرات کا احساس دلا کر پریشان کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دنیا کی معمر ترین خاتون 118سال کی عمر میں بھی گانے گاتی ہیں

شیئر: