Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی طریقے سے کئے جانیوالے نکاح کو تسلیم کیا جائے ، جنوبی افریقی عدالت

جوہانسبرگ۔۔۔جنوبی افریقہ میں طویل عرصے تک تنازع کا شکار رہنے والے اسلامی شرعی نکاح کے حوالے سے وہاں کی عدلیہ نے مثبت فیصلہ کیا ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ میں ہزاروں مسلمان خواتین کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ 2سال کے اندر اندر قانون سازی کر کے اسلامی شرعی طریقے کے مطابق طے پانے والے عقد نکاح کو آئینی طور پر تسلیم کرے۔سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ وہ اسلامی شرعی طریقے کے مطابق عقد نکاح کو دستوری طور پر تسلیم کرنے کے لیے 24مہینوں کے اندر اندر قانون سازی مکمل کرے تاکہ ملک میں ہزاروں مسلمان خواتین کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔عدالت کا کہنا ہے کہ اسلامی شرعی عقد نکاح کو تسلیم نہ کرنے کے نتیجے میں مسلمان خواتین کو طلاق کی صورت میں اپنے حقوق کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ آئینی سقم ہے اور اسے دور کرنے کے لیے حکومت قانون سازی مکمل کرے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ میں یہ معاملہ خواتین کی قانونی معاونت کرنے والے ایک گروپ نے اٹھایا ہے۔
 

شیئر: