Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’مہاتما گاندھی کے قتل پرجشن منانے والے آج اقتدارمیں ہیں‘‘،سورا بھاسکر

نئی دہلی۔۔۔۔اپنے بے بیباک بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے بھیما کورو گاؤ ں میں تشدد معاملے میں ہوئی گرفتاری پر سوال اٹھایا ہے۔ سورا نے کہا کہ جن لوگوں نے مہاتما گاندھی کے قتل کا جشن منایا، وہ آج اقتدار میں ہیں۔ہفتہ کونئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سورا نے کہا کہ جب خالصتان کا موضوع چل رہا تھا تو وہاں بہت سارے ایسے لوگ تھے، جو بھنڈرا ن والے کو سنت جرنیل کے نام سے پکارتے تھے، کیا آپ ان سب کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے؟سورا نے کہاکہ اس ملک میں جن لوگوں نے مہاتما گاندھی کے قتل کا جشن منایاوہ آج برسراقتدار ہیں۔ کیا آپ ان سب کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے؟ اس دوران سورا نے یہ بھی کہا کہ خون آشام معاشرہ بننا افسوسناک ہے۔ سورا بھاسکر نے بھیما کورو گاؤں تشدد معاملے میں ہونیوالی گرفتاریوں پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹویٹر پر تحریرکیا کہ کیا ہندوستانی جیل صرف قلمکاروں، حقوق انسانی کے کارکنان اور ڈاکٹروں کیلئے ہیں؟۔
مزید پڑھیں:- - - -مندر تعمیر کرنے کی تاریخ رام ہی طے کریں گے، یوگی

شیئر: