Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

120ہزار ٹھیکیدارکمپنیوں کا مستقبل؟

جدہ ... ٹھیکیداری امو رکے ماہرین نے ٹھیکیدار کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے 3تجاویز پیش کردیں۔ 120ہزار کمپنیاں مختلف قسم کے مسائل سے دوچار ہیں۔ پہلی تجویز یہ ہے کہ تنازعات نمٹانے والی کمیٹی قائم کی جائے۔ دوسری تجویز یہ ہے کہ فنڈنگ فنڈ قائم کیا جائے۔تیسری تجویز یہ ہے کہ مشترکہ ٹھیکہ نظام جلد از جلد نافذ کیاجائے۔ ماہرین نے بتایا کہ ایک لاکھ 20ہزار کمپنیاں مالی بحران کا شکار ہیں۔ ان میں 40لاکھ افراد کام کررہے ہیں۔ سعودیوں کا تناسب 12فیصد ہے۔ ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی ٹھیکیدار اور غیر ملکی سرمایہ کار کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا جائے۔ انہوں نے ٹھیکیداری کے مسائل کے حوالے سے حقیقی حل پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ٹھیکیداروں کی ایک بڑی کمپنی قائم ہو جو نئے نئے منصوبے شروع کرے او رتمام ٹھیکیدار اپنا دھن اس میں لگادیں۔
 

شیئر: