Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہل چلاتے ہوئے کسانوں کا رقص، وڈیو وائرل

لندن .... یہاں جاری ہونے والی ایک دلچسپ وڈیو میں جو اجرا ء کے فوری بعد وائرل ہوچکی ہے کچھ ایسے دلچسپ اور پسندیدہ مناظر نظر آرہے ہیں کہ سب لوگ اسکے گرویدہ بنتے جارہے ہیں۔ جاری ہونے والی وڈیو میں 2ہندوستانی کاشتکار ہل چلانے کے دوران مشہور ”کی کی“ رقص کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ واضح ہو کہ کی کی رقص گزشتہ ماہ ایک چیلنج بن کر دنیا کے سامنے آیا ہے تاہم اس حوالے سے جاری ہونے والی تازہ ترین وڈیو میں مشہور گلوکار ڈریک کا وہ گانا بھی موجود ہے جس کے بول "ان مائی فیلنگز" ہیں اور جو اصل کی کی رقص کے ساتھ ساتھ پردہ اسکرین پر دکھایا جاچکا ہے۔ ”کی کی“ رقص کا رجحان انٹرنیٹ اور دوسرے ذرائع ابلاغ پر اتنا مقبول ہوچکا ہے کہ جگہ جگہ اسکی نقلیں تیار کی جارہی ہیں۔ کچھ لوگ چلتی کاروں کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ایک ایسی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں ایئر ہوسٹسیں طیارے سے اترنے کے بعد پورے زور و شور سے ”کی کی “ رقص میں مصروف نظر آتی ہیں۔ یہاں جاری ہونے والی نئی وڈیو کلپ محض 40سیکنڈ کی ہے او راس میں بھی پتہ چلتا ہے کہ دونوں کا شتکار بیلوں کی مدد سے پانی بھری ہوئی زمین او رکیچڑ سے ہل گزارتے ہوئے کوئی گانا بھی گا رہے ہیں۔ اب تک لاکھوں افراد اس وڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔ رقص کے دوران ایک مرحلہ ایسا بھی آتا ہے جب دونوں کسان کمر لچکانے میں سہولت کی غرض سے ہل میں جوتے ہوئے بیلوں کے رسے کو بھی ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں۔ بیل چلتے رہتے ہیں اور انکا رقص جاری رہتا ہے۔ واضح ہو کہ مشہور مزاحیہ شو کے اداکار ٹریور نووا نے اعلان کررکھا ہے کہ یہ رقص ایک چیلنج ہے اور جو بھی اس میں اپنی مہارت دکھائے گا اسے یقینی طور پر انعامات سے نوازا جائیگا مگر اطلاعات یہ ہیں کہ بہت سے لوگ انعامات سے بے نیاز ہوکر ”کی کی “ ناچ سے اپنا دل بہلاتے نظر آتے ہیں۔

شیئر: