Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ماﺅں کی غیر ملکی اولاد کو شہریت نہیں دی جاسکتی

ریاض ....سعودی مجلس شوریٰ کے رکن فہد العنزی نے غیر ملکی سے شادی شدہ سعودی خواتین کی اولاد کو سعودی شہریت دینے کی مخالفت کردی۔ انہوں نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ شہریت خون کے رشتے اور باپ کی اولاد کی بنیاد پر دی اور لی جاتی ہے۔ اس سے صرف ایک صورت مستثنیٰ ہے، وہ یہ کہ باپ کی جانب سے اولاد کی نسبت کے سلسلے میں کسی قسم کا کوئی اعتراض سامنے آجائے۔ مثلاً باپ کی کوئی شہریت نہ ہو یا اس کا کوئی اتا پتہ نہ ہو۔
 

شیئر: