Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا سے زندہ مرغیوں کی درآمد پر پابندی

ریاض ....وزارت ماحولیات وپانی و زراعت نے ملائیشیا سے زندہ مرغیوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی۔ وزارت کے عہدیدار ڈاکٹر سند الحربی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی ادارہ صحت کے متعلقہ شعبے او آئی ای کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ عالمی ادارے نے اطلاع دی تھی کہ ملائیشیا میں برڈ فلو کا مرض بڑے پیمانے پر پھیل گیا ہے۔ اگر وہاں سے پرندے، مرغیاں اور انڈے درآمدکئے گئے تو یہ مرض سعودی عرب منتقل ہوسکتا ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں