Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن کے نفاذ سے پہلے دکانیں بند ہونے لگیں

دمام .... گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، ملبوسات ، مردانہ لوازمات ، گھریلو فرنیچر اور گھریلو برتنوں کی دکانیں سعودائزیشن پر عملدرآمد سے قبل ہی بند ہونا شروع ہوگئیں۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے 4تجارتی سرگرمیوں میں 70فیصد تک کی سعودائزیشن کا فیصلہ نافذ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ عملدرآمد 11ستمبر سے ہوگا۔ مذکورہ دکانوں کے مالکان نے سامان سمیٹنا شروع کردیا ہے۔ بہت ساری دکانیں بند ہوگئی ہیں۔ ریاض، دمام اور مدینہ منورہ کے بازاروں میں مذکورہ دکانیں غیر ملکی چلا رہے تھے۔ انہیں 9ماہ قبل سعودائزیشن کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔ اچانک دکانیں بند کرنا یا مکمل طور پر بند کرنے کیلئے سارا سامان نکالنے کا فیصلہ کرنا ثابت کررہا ہے کہ زیادہ تر دکانوں کے مالک غیر ملکی ہی تھے۔
 

شیئر: