Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری

اسلام آباد....پاکستان کے 13 ویں صدر کے انتخاب کےلئے منگل کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ تحریک انصاف کے عارف علوی، متحدہ اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن کے درمیان مقابلہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے تمام ممبران کے پاس متعلقہ اسمبلی کے شناختی کارڈ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے، کسی کو بھی موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
 

شیئر: