Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد... امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بدھ کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملیںگے جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امر یکہ مذاکرات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ کے ہمراہ امریکی چیف آف اسٹاف بھی ہوں گے۔پومپیو ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو ہی ہند روانہ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔تاہم پاکستان نے ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دےکر مسترد کردیا تھا۔

شیئر: