Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پومپیو نے پاکستانی امداد روکنے کی وجہ بتادی

واشنگٹن... امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لئے تعاون کرے۔اگر پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں۔ امید ہے کہ نئی پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل حل کرنے کے لئے کام کیا جاسکے گا۔پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکہ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اورامر یکہ کو بہت سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ نئی پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل حل کرنے کے لئے کام کیا جاسکے گا۔امداد میں کمی کے حوالے سے پومپیو نے کہا کہ پاکستان کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ انہیں رقم نہیں ملے گی۔ اس کی وجہ بھی بتادی گئی تھی۔وجہ واضح ہے کہ وہ پیشرفت نہیں دیکھی جو پاکستان سے دیکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہم وسائل اس وقت فراہم کر رہے تھے، جب اس کی منطق تھی۔وہی صورتحال پھر آئی تو پر اعتماد ہوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواز فراہم کردیں گے ۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات طے ہے ۔ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے
 

شیئر: