Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2060ءمیں اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب

لندن ...اسلام 2060ءمیں دنیا کا سب سے بڑا آسمانی مذہب ہوگا۔ اس یقین کا اظہار اعدادوشمار کے جائزے کے ماہر امریکی مرکز ”بیو“ نے کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیو سینٹر برائے ڈیموکریٹک ریسرچ نے تازہ ترین جائزہ شائع کرکے بتایا کہ دنیا بھر میں رائج مذاہب میں سب سے زیادہ پھیلنے والا مذہب اسلام ہے ۔ یہ 21ویں صدی کے وسط میں عیسائی مذہب کا یہ اعزاز چھین لے گا کہ دنیا میں اسکے ماننے والے سب سے زیاد ہیں۔” فرانس 24“ویب سائٹ نے برطانوی جریدے گارجین میں شائع ہونے والے مضمون کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دیگر مذاہب کے مقابلے میں اسلام زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس صورتحال کی بدولت وہ 2060ءمیں دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائیگا۔ مسلمانوں کی تعداد 3ارب نفوس تک پہنچ جائیگی۔
 

شیئر: