Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوار گرنے پر گورنر مدینہ کی جانب سے تحقیقات کا حکم

مدینہ منورہ۔۔۔۔۔گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ ہجرہ روڈ (کلو 9) پر واقع فضائی اور سمندری راستے سے آنے جانیوالے حجاج کے مرکزکی خارجی دیوار گرجانے کے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ دیوار گرنے سے ایک غیر ملکی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ گورنر نے تحقیقات کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعہ کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کریں اور انہیں مقررہ سزائیں دینے کا اہتمام کیا جائے۔ زخمیوں میں سے ایک زیر علاج ہے جبکہ دیگر طبی معائنے اور علاج کے بعد اسپتال سے رخصت کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’تیسیر‘‘میں اندراج اور منسوخی کس طرح؟

شیئر: