Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت پر میزائل حملوں پر عالمی خاموشی؟

ابہاء ۔۔۔۔یمن میں آئینی حکومت کیخلاف حوثیوں کی بغاوت کے بعد سے سعودی عرب پر ایران کے 189بیلسٹک میزائل داغے گئے ۔ ان سے 112شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے میزائل حملوں سے خاص طور پر متاثر ہوئے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے مذکورہ حملوں پر عالمی ضمیر چپ سادھے ہوئے ہے ، کبھی کبھارمذمت کرنے پر اکتفاکرلیتا ہے۔ عالمی برادری جنگ جاری رکھنے، کشمکش کی آگ کا لاوا بھڑکاتے رہنے کے سلسلے میں ایرانی کردار کو نظر انداز کئے ہوئے ہے۔ ایران کی جانب سے حوثیوں کی مسلسل حمایت کو تسلسل کے ساتھ نظر انداز کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -واٹس ایپ گروپ کے انچار ج پر مقدمہ کب؟

شیئر: