Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دینگے، شہبازشریف

لاہور...مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پھر مبینہ انتخابی دھاندلی پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کمیشن نہیں بنتا ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھنے دینگے۔گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کی روز مرہ زندگی متاثر ہورہی ہے۔عمران خان میٹرو منصوبوں کا آڈٹ کرانا چاہتے ہیں ضرور کرائیں لیکن میٹرو پشاور کا بھی آڈٹ کرائیں ۔ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوتو احتساب کےلئے تیار ہوں ۔ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صرف حزب اختلاف نہیں بلکہ سرکاری بنچوں کی سیاسی پارٹیاں بھی دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں۔ 17 اگست کو اسمبلی ہال میں عمران خان نے مجھ سے کہا کہ پارلیمانی کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔ 3 ہفتے گزر جانے کے باوجود کمیشن کا نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا۔شہباز شریف نے اسے بھی”یوٹرن“قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر صورت کمیشن بنوائیں گے۔جب تک کمیشن نہیں بنتا ایوان کی کارروائی کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے اعلان پر سوال کیا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ لاکھوں، کروڑوں لوگوں کو آپ کس طرح نوکری دیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ کام ضرور کریں، بیڑہ غرق نہ کریں۔ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔ میں نے کہا تھا کہ 31 مئی کے بعد لوڈ شیڈنگ ہوئی تو ہم ذمہ دار نہیں۔ اگر بجلی گھروں کو گیس کوئلہ اور تیل نہیں ملے گا تو یہ کیسے چلیں گے۔لیپ ٹاپ اسکیم کے خاتمے کے اعلان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ امیروں کو نہیں بلکہ قوم کے بچوں کو ملتے تھے۔اگر بچوں کو لیپ ٹاپ نہیں دیں گے تو آئی ٹی میں کس طرح آگے بڑھیں گے۔ا ہے دانش اسکول بھی بند کئے جارہے ہیں۔ان اسکولوں میں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ان کے ذریعے ہم نے امیر اور غریب کی لکیر ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 روپے بجلی کی قیمت میں کمی کی تھی اب 5 روپے اضافہ کردیا گیا۔ہمارے منصوبوں سے بجلی سستی ہوئی تھی، ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے پیدواری لاگت بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ ڈیم بننے چاہئیں مگر بتائیں نوازشریف دور میں بھاشا ڈیم پر 100 ارب روپے خرچ کئے ۔ہزاروں ایکڑ زمینیں ہم نے قبضہ گروپ سے واگزار کرائی ۔
مزید پڑھیں:گیس اور بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں،فوادچوہدری
 

شیئر: