Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کے 5شہروں کیلئے ناس کی پروازیں معطل

ریاض....”ناس “ائیرلائنز نے مصر کے 5شہروں کیلئے 15ستمبر تک پروازیں بند کرنے کا اعلان کر کے بہت سارے مصری عہدیداروں اور مسافروں کو الجھن میں ڈال دیا۔ مصری وزارت سیاحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ناس ائیرلائنز نے اقصر، اسوان، اسیوط، اسکندریہ اور سوہاج کیلئے پروازیں بند کی ہیں جبکہ ان شہروں کیلئے ریزرویشن طلب کرنے والوں کی تعدادبہت زیادہ ہے۔ مصری عہدیدار نے توجہ دلائی کہ جو لوگ مذکورہ مقامات سفر کے خواہشمند ہوں وہ سعودی عرب کی دیگر فضائی کمپنیوں اور مصری کمپنیوں سے سفر کر سکتے ہیں۔ 
 

شیئر: