Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ ہاوس حملہ کیس،عمران خان کو حاضری سے استثنی

اسلام آباد... انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے خلاف 2014 میں اسلام آباد میں دیئے گئے 126 روزہ دھرنے کے دوران ہنگامہ ہوا۔ کارکنان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا۔ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ موجودہ وزیراعظم عمران خان، نومنتخب صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میںپی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے ۔ وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔بابر اعوان کا موقف تھا کہ ملزم ایک سے زیادہ ہو تو شریک ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔ کیس میں نامزد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، جہانگیر ترین، اعجاز چوہدری اور شفقت محمود کی جانب سے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
مزید پڑھیں:عمران خان سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

شیئر: