Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ نمبر سے کسی بھی غیر ملکی کا عدالتی ریکارڈ دریافت کرنا ممکن

ریاض.... وزارت انصاف نے قومی شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر کی مدد سے کسی بھی سعودی یا غیر ملکی کا عدالتی ریکارڈ دریافت کرنے والی سہولت فراہم کردی۔ وزارت انصاف نے یہ اقدام اس وجہ سے کیا ہے تاکہ اگر کوئی شخص یا کوئی کمپنی یا ادارہ یا محکمہ کسی کے ساتھ ملازمت کا معاہدہ یا تجارتی معاملہ یا مکان کرائے پر دینا چاہتا ہو تو اس شخص کا عدالتی ریکارڈ دریافت کرکے فیصلہ کرے۔ وزارت انصاف نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی بھی معاملہ کرنے سے قبل اس کا عدالتی ریکارڈ دریافت کرلینا چاہئے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ آیا اسکا عدالتی ریکارڈ قابل اعتراض تو نہیں۔ یہ کام قومی شناختی کارڈ یا اقامے کا نمبر درج کرکے انجام دیا جاسکتا ہے۔ وزارت انصاف نے 1439ھ کے اختتام پر سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کیلئے مختلف قسم کی 20ملین خدمات فراہم کرنے کااعلان کیا تھا۔ ان کا تعلق عدالتی امور اور دستاویزی معاملات سے ہے۔ کسی بھی شخص کا عدالتی ریکارڈ مندرجہ ذیل لنک https://execportal.moj.gov.sa/Request/ExecInquirySocialکے ذریعے دریافت کیا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: