Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مریم _نواز

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کو پیرول پر رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹویٹر صارفین نے 12گھنٹے کی پیرول پر رہائی کو ناکافی قرار دیا ہے۔
عابد مجید کلور کہتے ہیں: شریف نے 5دن کے پیرول کی رہائی کی درخواست کی تھی لیکن حکومت نے صرف 12گھنٹے کی رہائی دی ہے۔ میں مسلم لیگ ن کا حامی نہیں لیکن یہ لمحہ کسی پر بھی آسکتا ہے۔ وفاقی حکومت کو کچھ بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور کم سے کم 72گھنٹے پیرول پر رہا کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر عائشہ کا ٹویٹ ہے : حکومت کو ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مدت کو بڑھانا چاہئے۔ 
ارمینہ رضا ٹویٹ کرتی ہیں : مریم نواز کو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت دینی چاہئے۔خان صاحب جرا¿ت سے کام لیں۔ ظالم نہ بنیں۔
طلحہ کہتے ہیں: کوئی یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ مریم اور نواز شریف کو رہا کردیا جائے کیونکہ کلثوم نواز کا انتقال ہوگیا ہے بلکہ انہیں تو پیرول پر رہائی کی بات ہورہی ہے۔ ”اپنے مفروضے اپنے کول رکھ“ ۔
محمد مکرم ٹویٹ کرتے ہیں: اللہ دشمن کو بھی ایسا وقت نہ دکھائے۔
شازمینہ خان لکھتی ہیں: میرے ذہن سے وہ تصویر نہیں مٹ رہی جب جیل جانے سے قبل لندن میں نواز و مریم آخری مرتبہ بیگم صاحبہ سے ملاقات کررہے تھے۔
ظفر ایوب لکھتے ہیں :صرف ن لیگ کو معلوم ہے کہ موت کو کس طرح کیش کرایا جاسکتا ہے لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہمیں بھی ایک دن مر جانا ہے۔ پیسے کی دوڑ نے ہمیں یہ بات بھلا دی کہ موت برحق ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں