Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا کھیلوں میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ

  اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو کھیلوں کے حوالے سے وزارت بین الصوبائی کی طرف سے دی جانےوالی بریفنگ کے مطابق وزیراعظم نے احسان مانی کو پی سی بی کے چیئرمین ہونے کے باوجود زور دے کر ٹاسک فورس کا چیئرمین بنایا ہے ۔ کھیلوں کی مختلف قومی تنظیموں او ر فیڈریشنز سے چمٹے ہوئے افراد کا نام لے کر بھی وزیر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ معروف تعلیمی ادارے اےچی سن میں پڑھنے والے ا پنے کالج فیلوز کے بارے میں کہا ہے کہ میں نے تو تعلیم کے دوران کبھی بھی ان کی کھیلوں میں دلچسپی نہیں دیکھی ۔ بریفنگ میں شامل شرکاء نے وزیراعظم کو بتایا کہ باہر سے کھیلوں کے حوالے سے کروڑوں کا ڈیولپمنٹ فنڈ آتا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ سابق دور میں وزیراعظم کی ایک اہم قریبی شخصیت بھی فٹبال کا صدر بننے میں دلچسپی رکھتی تھی ۔ وزیر اعظم نے کھیلوں کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے عمل دخل پر بھی حیرانی کا اظہار کیا۔ تقرےباً80منٹ کی بریفنگ کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کارکردگی اور مالی امور کے حوالے سے بھی واشگاف الفاظ میں تنقید کی ۔ وزیر اعظم نے میٹنگ میں تاخیر سے آنےوالی شخصیت پر بھی زور دے کر کہا کہ وہ اسپورٹس کے معاملات پر نظر رکھیں کیونکہ انہیں اسپورٹس کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ وزیر اعظم نے باتوں باتوں میں کھیلوں کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ بھی دے دیا۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز  " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: