Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

59فیصد ماہی گیر غیر ملکی

ابہا۔۔۔۔وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت 59فیصد ماہی گیر غیر ملکی ہیں۔ وزارت نے سعودی نوجوانوں کو 8اداروں کے اشتراک سے ماہی گیری کا پیشہ اپنانے کی ترغیبات کا اعلان کردیا۔ عملدرآمد 20محرم 1440ھ سے ہوگا۔ الوطن اخبار کے مطابق سرحدی محافظوں کا محکمہ صرف ایسی کشتیوں کو ماہی گیری کیلئے سمندر میں اترنے کی اجازت دیگا جس پر کم از کم ایک سعودی ماہی گیر موجود ہو۔ اس منصوبے کی حمایت وزارت محنت ، فروغ افرادی قوت فنڈ، فروغ زراعت فنڈ، تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت کا ادارہ، کوآپریٹو سوسائٹی کونسل اور ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے والا قومی ادارہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کشمکش کے حل کیلئے شام کو ایران کا بائیکاٹ کرنا پڑیگا، امریکہ

شیئر: