Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہیزکیلئے ہراساں کرنے پرفوری گرفتاری ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نےآج اپنے اہم فیصلہ میں کہا کہ جہیز کے لئے ہراساں کرنے کا معاملہ درج ہونے کے فوراً بعداب متاثرہ خاتون کے شوہر اور ان کے سسرال والوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑپر مشتمل بنچ نے جمعہ کو عدالت عظمی کے سابقہ فیصلے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے رشتہ داروں کو ملنے والا قانونی تحفظ ختم کر دیا۔ جہیز کے لئے ہراساں کرنے کی صورت میں فوری طور پر گرفتاری پرپابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے تحفظ کیلئے یہ اقدام ضروری ہے۔بنچ نے کہا کہ معاملے کی شکایت کی انکوائری کے لئے خاندانی بہبود کمیٹی کی ضرورت نہیں ۔ پولیس کو اگر ضرورت محسوس ہوئی تو وہ ملزم کو فوراً گرفتار کر سکتی ہے۔ ملزمان کے لئے پیشگی ضمانت کا متبادل کھلا ہے۔ سپریم کورٹ نے اسی سال اپریل میں تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 جولائی کو جسٹس آدرش کمار گوئل اور جسٹس اودے امیش للت کی بنچ نے جہیز کے لئے ہراساں کرنے کے معاملے میں انسداد قانون کے غلط استعمال کی شکایات کو دیکھتے ہوئے ایسے معاملات میں شوہر یا سسرال والوں کی فوری گرفتاری پر روک لگا دی تھی۔جسٹس مشرا نے آج اپنے فیصلے میں کہا کہ بظاہر 498 اے کے دائرے کو کم کرناخاتون کو متعلقہ قانون کے تحت حاصل حق سے محروم کرنا ہے اور2رکنی بینچ کے فیصلے کے تحت دیئے گئے قانونی تحفظ سے وہ متفق نہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: لڑکی کی پٹائی کا ویڈیو وائرل،وزیر داخلہ کے نوٹس پر ملزم گرفتار

شیئر: