Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوا ز شریف سے تعزیت کیلئے بلاول جاتی امرا جائینگے

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہفتہ کوجاتی امرا جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لئے نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو ز ہفتہ کو اسلام آباد سے لاہور پہنچ رہے ہیں ۔واضح رہے کہ جاتی امرا میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے وفد نے شرکت کی تھی۔سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی،سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،قمرالزماں کائرہ اور دیگر افراد شامل تھے۔

شیئر: