Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

 
لاہور: مالی مشکلات کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ غیر ملکی کوچز نے کیمپ میں شرکت کو اپنی تنخواہ کی ادائیگی سے مشروط کردیا۔ ڈھائی کروڑ کی مقروض فیڈریشن گرانٹ نہ ملنے پر مسقط میں ٹیم ہوٹل تک بک نہیں کراسکی۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی گرانٹ جاری نہ ہونے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خزانہ خالی ہے۔ معاملات چلانا ممکن نہیں۔ایشین گیمز کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ڈھائی کروڑ ادھار لے کر کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونسز، چیف کوچ اور دوسرے کوچنگ اسٹاف کے بقایا جات کلیئر کئے تھے۔ اب قومی ٹیم کو اگلے ماہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔ مالی مسائل سے گرین شرٹس کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔
کھیلوں کی مزیدخبریں پڑھنے کیلئے "اردونیوز اسپورٹس"گروپ جوائن کریں

شیئر: