Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3افراد نے ٹیوب ٹرین کے نیچے لیٹ کر جان بچائی

لندن .... کہا جاتا ہے کہ ذرا سی حاضر دماغی انسان کو بہت سارے مسائل سے بچا سکتی ہے اورایسا ہی کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب بیکر اسٹریٹ کے ٹیوب اسٹیشن پر ایک خاتون پیر پھسلنے سے پلیٹ فارم سے نیچے پٹری پر گر گئی۔ یہ سارا منظر اسکے شوہر کی موجودگی میں ہواجس نے یہ بھی دیکھا کہ ایک طرف سے ٹیوب ٹرین پلیٹ فارم پر پہنچنے والی ہی ہے چنانچہ بیوی کو بچانے کیلئے اس نے پٹری پر چھلانگ لگادی اور پھر انکا بچہ بھی ماں باپ کی دیکھا دیکھی پٹری پر کود گیا مگر ان تینوں نے عقل مندی سے کام لیا۔ باپ نے سامنے نظر آنے والی خالی جگہ کو دیکھا اور بیوی بچوں سمیت منہ کے بل اس میں لیٹ گیا۔ ٹرین آئی اور ان کے اوپر سے گزر گئی اور3 افراد کا یہ کنبہ بالکل محفوظ رہا۔ پلیٹ فارم پر موجود افراد یہ سارا واقعہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ جب تک وقت پورا نہ ہو کوئی ہلاک نہیں ہوسکتا۔

شیئر: