Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پینے کے پانی کی بوتلیں ایک سال بعد بھی تقسیم نہ ہوسکیں

پورٹو ریکو.....  2017ءمیں پورٹوریکو میں جو سمندری طوفان آیا تھا اس میں متاثرین کیلئے جو امداد بھیجی گئی تھی اس میں پینے کے پانی کی بوتلیں بھی تھیں۔ یہ بوتلیں ایک سال بعد بھی متاثرین میں تقسیم نہیں کی جاسکیں اور ابھی تک ٹارمک پر پڑی ہیں۔ ایک فوٹو گرافر نے یہ تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جب طوفان کے دوران پانی کی اتنی ضرورت تھی تو یہ بوتلیں کیوں تقسیم نہیں کی گئیں۔ یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب صدر ٹرمپ نے ماریا نامی طوفان کی آمد کے بعد حکومتی امداد میں پہل کرنے پر افسران کی ستائش کی تھی۔پورٹوریکو کی ریاستی پولیس ایجنسیوں کیلئے کام کرنے والے فوٹو گرافر نے کہا کہ آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ پینے کے پانی کی 10لاکھ بوتلیں دیہات میں تقسیم نہیں ہوسکی تھیں۔ ماریا کے نتیجے میں تقریباً3ہزار اموات ہوئی تھیں۔ زیادہ تر اموات طبی سہولتیں اور صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہوئیں۔
 

شیئر: