Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کی کل دوبارہ اڈیالہ منتقلی

لاہور... سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی تدفین کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی کی مدت پیر کی سہ پہرختم ہو گی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق تینوں کواڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔جاتی امرا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک ٹیم نواز شریف،، مریم اور صفدر کی حفاظت اور نگرانی کیلئے موجود ہے۔ قواعد کے مطابق اسی ٹیم کی نگرانی میں تینوں کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی دوبارہ اڈیالہ جیل منتقلی کے پیش نظر مسلم لیگ (ن )کے آئندہ سیاسی فیصلے جیل سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل منتقل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ہی پارٹی کے آئندہ فیصلے کرینگے۔

شیئر: