Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تائی و چچیری بہن کے قاتل کو پھانسی کی سزا

لدھیانہ۔۔۔۔لدھیانہ کی عدالت نے دہرے قتل کیس میں ملزم رشو گروور کو پھانسی کی سزا سنادی۔ڈسٹرکٹ اٹارنی رویندر کمار برول نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج ارون ویرو شیشٹ کی عدالت نے ملزم کو قصوروار قراردیتے ہوئے سزائے موت کا حکم صادر کیا۔مجرم مقتولہ کا بھتیجہ اور بیٹی کا چچیرا بھا ئی ہے۔شکایت کنند ہ مقتولہ کے داماد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ایک سالا جو آسٹریلیا میں مقیم ہے ، اس کا فون آیا کہ ماں فون نہیں اٹھارہی جس پر وہ ساس کے گھر پہنچا تووہاں اوشا رانی کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی جبکہ سالی حنا کی لاش باتھ روم کے باہر پڑی ہوئی تھی۔ اسے شک ہے کہ حنا کے چچازاد بھائی نے واردات انجام دی ہوگی جو قتل کرکے گھر سے لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء  لوٹ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو گرفتارکرکے پوچھ گچھ کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔پولیس نے ملزم رشو کے قبضے سے 2لاکھ 11ہزار روپے ، 100ڈالراور آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل رویندر ابرول نے بتایا کہ عدالت میں سرکاری فریق نے معاملے کو ثبوتوں کے ساتھ پیش کیا جس کی بنیاد پرجج نے فیصلہ دیتے ہوئے کہاکہ ایسی گھناؤنی حرکت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ ملزم کو پھندے پر اس وقت تک لٹکایا جائے جب تک اس کی جان نہ نکل جائے۔
مزید پڑھیں:- - - - -جہیزکیلئے ہراساں کرنے پرفوری گرفتاری ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ

شیئر: