Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا ،ن لیگ احتجاج کریگی

اسلام آباد... پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کا مشترکہ اجلاس پیر کو شام4 بجے ہو گا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کے مطالبے پر احتجاج کرے گی۔ چاروں صوبوں کے گورنرز ، وزرائے اعلٰی ، مسلح افواج کے سربراہوں اور غیر ملکی سفارتکاروں سمیت اعلٰی شخصیات کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ۔ اجلاس کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے عمومی اجلاس منگل سے شروع ہوںگے ۔قومی بجٹ پر نظرثانی کے لئے نیا فنانس بل پیش ہو گا ۔

شیئر: