Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی صدر سے ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے صدر عارف علوی سے ملقات کی جس میں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق اہم ملاقات میں صدر مملکت نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور مسلح افواج کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل صدر مملکت نے انجینیئر علی محمد خان سے وزیر مملکت کا حلف لیا۔ حلف برداری میں ارکان پارلیمان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت سے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے بھی ملاقات کی جس میں وزارت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔
 

شیئر: