Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: 5 پاکستانی کرکٹرز خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں

 
 
ممبئی:دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظریں ایشیا کپ میں کھیلے جانیوالے پاک ہند میچ پر مرکوز ہیں۔  اخبار ہندوستان ٹائمزنے کہا ہے کہ فخر زمان اور شاداب خان سمیت 5 پاکستانی کھلاڑ ی ہندوستانی ٹیم کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ اخبار کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے انگلینڈ میں کھیلی گئی چیمپیئنز ٹرافی 2017ء کے فائنل میں ہند کے خلاف شاندار سنچری بنا کر پاکستان کو فتح دلائی تھی ۔ ہند کے بولرز کیلئے فخرزمان کسی چیلنج سے کم نہیں۔ پاکستانی ٹیم کا نوجوان اسپنر شاداب خان میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شاداب خان کی بولنگ اکثرہندوستانی بلے بازوں کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے ، وہ میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح نوجوان اوپنر امام الحق بھی اہم کھلاڑی ہیں۔ 22 سالہ امام الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے کیر یئر کا آغاز کیا اور 9 اننگز میں 4 سنچریاں بناکر آمد کا اعلان کر چکے ہیں۔ فخر زمان کے ساتھ امام الحق کی شراکت پاکستان کی کامیابی کی وجہ بن سکتی ہے۔ اسی طرح 23 سالہ بابر اعظم کا شمار آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ 10بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بابر اعظم 11 اننگز میں 5 سنچریاں بناچکے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی بھی ہندوستانی ٹیم کیلئے خطرہ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حسن علی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لے کر ہمو طن سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں
 

شیئر: