Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویزا فیس پر نظر ثانی کی جائیگی، عمران خان

سعودی وزٹ ویزا فیس میں کمی کیلئے حکام سے بات چیت جاری ہے، اردونیوز نے 9مئی2018ءکو اس سلسلے میں خبر شائع کی تھی
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ویزا فیس پر نظر ثانی کی جائےگا ۔ وہ جدہ کے شاہ فیصل پیلس میں کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ سعودی اعلی قیادت سے وزٹ ویزے فیس کے حوالے سے بھی بات کریں گے تاکہ دوطرفہ سہولت مل سکے ۔ اس بارے میں متعلقہ وزارت کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ معاملے کو اہمیت دیتے ہوئے فوری طور پر اسکا بہترین حل پیش کریں ۔ واضح رہے پاکستان جانے والے سعودی شہریوں کے لئے وزٹ ویزافیس 3600 ریال جبکہ تجارتی ویزافیس 5 ہزار ریال ہے جبکہ دوسری جانب سعودی عرب آنے والے پاکستانیوں کےلئے وزٹ ویزا فیس 2ہزار ریال ہے ۔ اس حوالے سے اردونیوز نے 9مئی2018ءکو خبر شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے ہندوستان اور بعض عرب ممالک کےلئے وزٹ ویزافیس 2 ہزار ریال سے کم کرکے 305 ریال کر دی ہے جبکہ پاکستان کےلئے وزٹ ویزا فیس بدستور 2 ہزار ریال ہی ہے اس بارے میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ معاملے پر بات چیت جاری ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے دورے سعودی عرب کے موقع پر ویزا فیس سے متعلق معاملے کو اہم نکات کے طور پرشامل کیا گیا ہے اس بارے میں معاملات جلد ہی سامنے آئیں گے ۔ 

شیئر: