Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا کے عہدے میں توسیع کیلئے رابطہ نہیں کیا ، فیصل صالح

لاہور:پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فٹ بال کی بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے اس کھیل اور پاکستان کو فائدہ ہو گا جبکہ فٹبال کے فروغ کیلئے فیفانے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نیشنل انڈر 15 فٹ بال چیمپیئن شپ کے فائنل کے موقع پر انہوں نے کہاکہ کلیم اللہ ان کےلئے قابل احترام ہیں لیکن ان کا کھیل تنزلی کا شکار ہے اس لئے وہ ٹیم میں نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیفا سے اپنے عہدے کی میعاد بڑھانے کے لئے کوئی رابطہ نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور ذاتی ایجنڈے سے زیادہ کچھ نہیں۔ فیصل صالح کا کہنا تھا کہ شاید کسی کو میں پسند نہیں ہوں تو تنقید کی جاتی ہے لیکن وہ فٹ بال کی بہتری کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ فیصل صالح حیات نے کہا کہ پاکستان فٹ بال ٹیم کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی کوشش ہے کہ اگلے برس 3سیریز کا انعقاد کیا جائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: