Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی کاٹھ کباڑ اٹھانے کی نئی تکنیک متعارف

لندن ... برطانوی سائنسدانوں نے خلا میں موجود کاٹھ کباڑ صاف کرنے کیلئے  ایک خاص قسم کے سوئیپر یا کلینر  پر تجربہ شروع کردیا ہے۔  جسکا مقصد یہ ہے کہ  خلا میں اور مدار پر موجود  عرصہ دراز سے ادھر ادھر منڈلانے والے کاٹھ کباڑ کو ہٹایا جائے ۔ اسکے لئے اس سوئیپر کو ایک بہت بڑے جال  سے بھی منسلک کردیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ اسکی تیاری ایک انوکھی اور بالکل نئی تکنیک سے ہوئی ہے اور اسکی جو خصوصیات ہیں ان کی بناء پر یقین کیا جاسکتا ہے کہ  یہ خلائی آلودگی اورکاٹھ کباڑ کی صفائی میں اہم کردارادا کریگا۔ واضح ہو کہ  اسپیس جنک سوئیپر نامی یہ کلینر اپریل میں فلکن نائن راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی اسٹیشن پر پہنچایا گیا ہے اور تجرباتی مرحلے میں اس کلینر کی کارکردگی بھی بہت اچھی رہی ہے۔ اسے تیار کرنے والوں نے  اس کلینر کو  ’’ریمو و ڈیبرس‘‘ کا نام دیا ہے۔ امید ہے کہ خلائی صفائی میں ایسے کلینرز بہت کارآمد ثابت ہونگے۔
مزید پڑھیں:- -  - - -پاکستان: ڈرون کے ذریعے گھر پر پیزا کی ڈیلیوری

شیئر: